اہم ترین

علی خامنہ ای کا شام کے حالیہ واقعات سے متعلق اہم بیان

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شام میں سرکاری فوج کے خلاف برسرپیکار ملیشیا کو تکفیری گروہ قرار دے دیا ہے۔

شام میں گزشتہ 13 سال سے خانہ جنگی جاری ہے ۔ ابتدائی مہینوں کے علاوہ کبھی بھی موجودہ صدر بشار الاسد کو پریشانی نہیں ہوئی۔

لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے یورپی حکومتوں اور چند عرب ریاستوں کی حمایت یافتہ ملیشیا نے اپنی پیش قدمی بڑھا دی ہے۔ کئی حلب اور ادلب سمیت کئی اہم شہروں پر باغیوں کا قبضہ ہوگیا ہے جب کہ سرکاری فوجیں پسپا ہوگئی ہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ویب سائیٹ ارنا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایکس پر ایک پوسٹ میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے سے متعلق اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔

اس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ “تکفیری گروہ عالم اسلام کے دشمنوں کے لیے خوشخبری ہے۔ ایسی صورت حال میں جب امت اسلامیہ کی تمام تر توجہ مسئلہ فلسطین پر ہے، یہ لوگ خبیث صیہونی حکومت کی اصلیت پر توجہ دینے کے بجائے توجہ کسی اور طرف مبذول کرارہے ہیں۔

پاکستان