اہم ترین

محمد: برطانیہ میں سب سے مقبول نام

برطانیہ ویسے تو ایک عیسائی اکثریت والا ملک ہے لیکن یہاں اب سب سے مقبول نام ’محمد‘ ہے۔

بی بی سی اردو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات نے 2023 میں پیدا ہونے والے بچوں کی رجسٹریشن سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

تینوں الہامی مذاہب (عیسائیت، اسلام اور یہودیت) میں یکساں معتبر پیغمبر حضرت نوح علیہ السلام کا نام کئی برسوں سے برطانیہ کا مقبول ترین نام تھا لیکن 2023 میں سب سے زیادہ بچوں کا نام مختلف املا کے ساتھ رکھا گیا۔

برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کا کہنا ہے کہ لوگوں مٰں منفرد نام رکھنے کا رواج بھی بڑھتا جارہا ہے۔ یہاں تک کہ کُچھ لوگوں نے تو ہفتے کے دنوں کے ناموں پر بھی اپنے بچوں کے نام رکھے ہیں۔ سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ناموں میں ’سنڈے‘ یعنی اتوار اور ’وینزڈے‘ یعنی بدھ شامل ہیں۔

اور تو اور موسموں کو بھی بچوں کے ناموؓ کے طور پر اپنایا جارہا ہے۔ برطانیہ میں 2023 کے دوران سب سے زیادہ رکھے گئے 100ناموں میں ’سمر‘ یعنی موسمِ گرما 86 ویں اور ’آٹم‘ یعنی خزاں 96ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان