اہم ترین

ایک دن میں 175کروڑ روپے کی کمائی: پشپا 2 نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے

اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم پشپا 2 نے پہلے ہی دن بھارت میں 175 کروڑ روپے کما کر بھارتی فلم نگری میں کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اللو ارجن، رشمیکا مندانا اور فہد فاضل کی فلم پشپا نے 3 سال پہلے ناصرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا ۔ جس کے بعد سے اس کے سیکیول کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا۔

پشپا 2 کو بھارت سمیت دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں ریلیز کردیا گیا گیا ہے۔ فلم کی شاندار کہانی، جاندار اداکاری اور بہترین کلائمکس کو ببہت سراہا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا 2 نے پہلے دن 175 کروڑ روپے کمائے ہیں ۔ یہ فلم پہلے دن 175 کروڑ کما کر بھارت کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے ۔ پشپا 2 سے پہلے آر آر آر نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 133 کروڑ روپے کمائے تھے۔

اس طرح شاہ رخ خان کی جوان (75 کروڑ روپے) کلکی 2898 اے ڈی (95 کروڑ روپے) کے جی ایف 2 (116 کروڑ روپے) باہوبلی 2 (121 کروڑ روپے)کما پائی تھی۔

پشپا 2 کی کامیاب اوپپنگ بھارتی فلم نگری کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے ۔ یہ فلم پہلے دن تمام فلموں کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے۔

پاکستان