شام میں حیات تحریر الشام کے برسراقتدار آنے کے بعد زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے اور عوام جشن منا رہے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق شام کے شہر حلب میں ہزاروں افراد نے اوپن ایئر میوزک کانسرٹ میں شرکت کی۔ یہ کنسرٹ برطانوی امدادی تنظیم “سیریا ریلیف” کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔
تقریباً چار گھنٹے جاری رہنے والے میوشک کنسرٹ میں میں شام کے معروف گلوکار یحییٰ حوّا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
کانسرٹ کا مقام شامی پرچموں سے سجا ہوا تھا۔ اس میں شریک ہزاروں افراد نے جی بھر کے لطف اٹھایا اور انقلابی و مزاحمتی ترانے گائے۔