پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن پہنچ گئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر صائم ایوب کو علاج کے لئے برطانیہ لے جایا گیا ۔
انگلینڈ کے ماہرینِ اسپورٹس آرتھو ڈاکٹر آج صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔
انجری کے باعث صائم ایوب رواں ماہ ویسٹ اندیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔
آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق آئندہ ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لئے تمام ٹیموں کو 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 12 جنوری تک کرنا ہے۔ اس لئے ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔