اہم ترین

میٹا بھی بی جے پی سے ڈر گیا: مارک زکربرگ کے تبصرہ پر معافی مانگ لی

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ 2024 دنیا کے لیے ہنگامہ خیز رہا اور بھارت سمیت کئی ممالک کی حکومتیں کووِڈ کے بعد ہونے والے انتخابات میں گر گئیں۔

ٹیک کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ سال 2024 دنیا کے لیے ہنگامہ خیز رہا اور بھارت سمیت کئی ممالک کی حکومتیں کووِڈ کے بعد ہونے والے انتخابات میں گر گئیں۔ اس بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی کیونکہ یہ دعویٰ حقیقتاً غلط تھا۔

اس معاملے پر میٹا انڈیا کے نائب صدر شیو ناتھ ٹھکرال نے مارک زکربرگ کے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بھارت میٹا کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک اہم ملک ہے۔ ہم اس غیر ارادی غلطی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور آئی ٹی پارلیمانی پینل کے سربراہ نشی کانت دوبےنے میٹا انڈیا کی معافی کو بھارتیوں کی جیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معافی بھارتی پارلیمنٹ اور حکومت پر عوام کے اعتماد کی تصدیق ہے۔ مستقبل میں دیگر معاملات پر بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو طلب کیا جائے گا۔

بھارت کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بھی مارک زکربرگ کے ریمارکس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی عوام نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور یہ حقیقت پیش کی ہے کہ زکربرگ کا دعویٰ غلط تھا اور ہندوستان کے شہریوں نے کیا ہے۔ وبا کے بعد بھی موجودہ حکومت پر اعتماد برقرار رکھا۔

پاکستان