بالی ووڈ کے شہنشاہ کہے جانے والے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن پراپٹی کے کاروبار میں بھی قسمت کے دھنی نکلے ہیں۔ جس کی ایک مثال یہ ہے کہ انہوں نے 3 سال پہلے 31 کروڑ روپے میں خریدا گیا ایک فلیٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے 2021 میں ممبئی کے علاقے اوشی واڑا میں اٹلانٹس نامی رہائشی عمارت کی 12ویں منزل پر ایک ڈوپلیکس فلیٹ 31 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
اوشیواڑا کئی بڑی سڑکوں اور میٹرو لائنوں سے منسلک علاقہ ہے۔ عمارت کی خاص بات اس کی طرز تعمیر ہے۔
اس گھر کا کل رقبہ 5182 مربع فٹ ہے۔ اس فلیٹ میں گھر کا رقبہ 4,800 مربع فٹ اور 6 گاڑیوں کی گنجائش کی حامل پارکنگ ہے۔ جب کہ چھت اس کے علاوہ ہے۔
اسی گھر میں 2021 میں بھارتی اداکارہ کریتی سینن بطور کرایہ دار رہتی تھیں اور اس کا کرایہ امیتابھ بچن کو 10 لاکھ روپے ماہانہ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ کریتی نے امیتابھ کو 60 لاکگ روپے ایڈوانس بھی دے رکھے تھے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن کی ویب سائٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ پراپرٹی 83 کروڑ روپے میں بیچ دی ہے۔ اب تک اس کے خریدار کا نام تو سامنے نہیں آیا ہے لیکن دستاویزات کے مطابق اس فلیٹ کی ملکیت تبدیلی کی کی سٹیمپ ڈیوٹی 4.98 کروڑ روپے اور رجسٹریشن چارج 30,000 روپے ہے۔