اہم ترین

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے افراد کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا

عمران خان کی گرفتاری کے بعد عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے 16 ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختوا  حکومت کا کہنا ہے کہ مردا ن میں کرنل شیر خان شہید اور دیگر شہدا کے مجسموں اور یادگاروں کی بے حرمتی کرنے اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے  مقدمات 6  فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے مردان سے گرفتارکیے گئے ملزمان  سمیت دیگر دس ملزمان کے ٹرائلز بھی فوجی عدالتوں میں ہوں گے۔  اس ضمن میں انسداد دہشت گردی عدالت مردان نے ملزن کے خلاف آرمی ایکٹ اور سیکریٹ آفیشل ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

پاکستان