اہم ترین

اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

مائلز مورالس’اسپائیڈر مین: ایکروسس دی اسپائیڈر ورس‘ میں ایک کثیر الجہتی مہم جوئی کا حصہ ببنے والے ایک طاقت ور اسپائیڈر مین ثابت ہوئے ہیں۔

’’اسپائیڈر مین: ایکروس دی اسپائیڈر ورس‘‘ نے اپنے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی ورلڈ باکس آفس پر 208اعشاریہ 6 ملین ڈالر کی شاندار کمائی کے ساتھ آغاز کیا ہے۔

اکیڈمی ایوارڈیافتہ اس فلم  کا یہ پارٹ سونی کی اب تک کی سب سے بڑی اینی میٹڈ فلم ہے جو مائلز مورالس نامی سُپر ہیرو کو ایک کثیر الجہتی مہم جوئی کا حصہ بنا دیتی ہے۔

ا س فلم نے کوریائی اور جاپانی مارکیٹوں کے ساتھ، امریکہ اور کینیڈا سے باہر 88اعشاریہ 1 ملین ڈالر کمائے۔ فلم کے اچھے ریویوز نے شمالی امریکہ میں اسپائیڈر مین کو 120 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کماکر دیے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مائلز مورالس (شمیک مور) کو گیوین سٹیسی (ہیلی اسٹین فیلڈ) ایک کثیر الجہتی آپریشن میں حصہ لینے کو کہتا ہے جو ’اسپائیڈر مین: ایکروسس دی اسپائیڈر-ورس‘ میں ملٹی ورس کی اپنی بقا کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

آسکر آئزاک کے میگل اوہارا یا اسپائیڈر مین  2099اسپاٹ (جیسن شورٹزمین) کو روکنے کے لیے اسپائیڈرمینز کی ایک ہنر مند ٹیم کو اکٹھا کرتا ہے جو متبادل دنیاؤں کے درمیان سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کا انداز بہت عجیب و غریب ہے۔

مشن کے لیے اوہارا کے مطالبات سے مائلز مورالسکی بغاوت کے نتیجے میں،جو کہ ایک بڑی قربانی کا مطالبہ کرتا ہے، دونوں کے درمیان بلی اور چوہے کے کھیل کا آغاز ہو جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے کی رپورٹس کے مطابق سونی پکچرز ایک لائیو ایکشن مائلز مورالس فلم کی عکس بندی کی بھی تیاری کر رہا ہے۔ پروڈیوسر ایمی پاسکل نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ چوتھی اسپائیڈر مین فلم جس میں ٹام ہالینڈ اور زندایابھی شامل ہوں گے، مصنف کی جاری ہڑتال کی وجہ سے فی الحال روک دی گئی ہے۔

پاکستان