اہم ترین

بائپر جوائے سےبھارتی ریاست گجرات میں جانی و مالی نقصان

 بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کے ذیلی اثرات سے ریاست گجرات کے  ساحلی شہر مانڈوی میں جانی و مالی نقصان ہوگیا ہے۔

  طوفان کے نتیجے میں آنے والی آندھی اور سمندری لہروں کی وجہ سے 8 افراد ہلاک  جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

طاقت ور سمندری طوفان بائپر جوائے  کا آج  پاکستان اور بھارت کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

بائپر جوائے سے پیدا ہونے والی بلند لہروں اور تیز ہواؤں سے گجرات کے ساحلی علاقوں میں کئی درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا ، متعدد گھروں کی دیواریں گر گئی ۔ حکومت کی جانب سے سمندری طوفان کے اثرات سے اب تک ریاست گجرات کے 8 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان