اہم ترین

سعودیہ عرب کی ای اسپورٹس میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری

سعودی عرب نے ای اسپورٹس( ویڈیو گیمز وغیرہ) میں تقریبا8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کردی ہے، جس کا مقصد انٹرٹینمنٹ کے اس شعبے پر بھی اپنی اجارہ داری قائم کرنا ہے۔

سعودی عرب کے ساوی گیمز گروپ نے اس ضمن میں کیے جانے والے معاہدوں پر گزشتہ ڈیڑھ سال میں 8 ارب ڈالر خرچ کردیے ہیں۔

 ساوی گیمز گروپ، جسے سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، نئے معاہدوں میں سب سے آگے رہا ہے، جس میں امریکہ میں قائم اسکوپلی کا حصول اور چین کے وی ایس پی او اور سویڈن کے ایمبریسر گروپ میں بڑا حصہ شامل ہے۔ ریاض اپنی پیٹرو ڈالر کی دولت کو مختلف صنعتوں میں غلبہ حاصل کرنے کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ساوی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جو جنوری 2022ء میں قائم کیا گیا تھا اور سعودی عرب کے 650 ارب ڈالر کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مکمل ملکیت ہے۔ ساوی کے بانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم آئندہ سات سالوں میں سعودی عرب کو ویڈیوگیمز اور ای سپورٹس کے شعبے میں عالمی مرکز بنانا چاہتے ہی۔

جس کے حصول کے لیے اس گروپ کو 38 ارب ڈالر کی خطیر رقم دی گئی ہے، سعودی مملکت کا مقصد 250 گیمنگ کمپنیوں اور اسٹوڈیوز کا مرکز بننا اور 39 ہزار ملازمتیں پیدا کرنا ہے جس میں صنعت 2030ء تک مجموعی گھریلو پیداوار میں 1 فیصد کا حصہ ڈالے گی۔ ان منصوبوں میں وی ایس پی او کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ای سپورٹس میں پیش قدمی بھی شامل ہے۔

سعودی عرب کی مملکت کے منصوبوں سے واقف حکام کے مطابق مزید معاہدوں پر کام جاری ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ گیمنگ پر زور ملک کی معیشت کی اصلاح کا حصہ ہے تاکہ تیل کی پیداوار پر انحصار کرنے کے بجائے سعودی عرب کو الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار جیسی ترقی پذیر صنعتوں کی وسیع رینج میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔

پاکستان