اہم ترین

بلاول بھٹو زرداری کے نامزد مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

 طویل انتظار کے بعد کراچی میں میئر کے انتخاب کا مرحلہ احسن طریقے سے مکمل ہوگیا ہے۔ آج آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں ہونے والی پولنگ میں   پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر منتخب ہوگئے۔

 غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مرتضی وہاب کو 173 ، جب  کہ جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حافظ نعیم الرحمن کو 161 ملے۔ تاہم، پاکستان تحریک انصاف کے 33 ارکان ووٹنگ  سے غیر حاضر رہے۔

پولنگ کے دوران آرٹس کونسل کے باہر سیاسی جماعتوں کے کارکنان بڑی تعدادمیں موجود تھےجو اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔

میڈیا ذرایع کے مطابق  ووٹنگ کے بعد مرتضیٰ وہاب کے لیے شو آف ہینڈز کرایا گیا، جس کے بعد انہیں ووٹ دینے والوں کی گنتی اور اندراج کیا گیا۔ بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔

میئر کراچی کے لیے انتخابی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پولنگ ہوگی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈپٹی میئر کے لیے سلمان عبداللہ مراد کو نامزد کیا  تھا۔

پاکستان