اہم ترین

بلاول بھٹو کی نو منتخب میئراور ڈپٹی میئر کراچی کو مبارک باد

بلدیاتی انتخابات میں کام یابی کراچی کے جیالوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا صلہ ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی اور سلمان عبداللہ مراد کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پرجاری تہنیتی پیغام میں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  جمہوریت بہترین انتقام ہے، ملک کے معاشی حب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شہرِ قائد کو حقیقی معنوں میں روشنیوں کا شہر بنائیں گے،  یہ شہر اب بھائی چارے، ترقی، اور  امن کا گہوارہ بنے گا۔ کراچی کی ہر گلی، محلے اور علاقے کے بلدیاتی مسائل بلامتیاز حل کریں گے۔

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سمیت تمام منتخب نمائندوں پر اب بھاری ذمے داریاں عائد ہیں، اور ماضی کی طرح ہم اس بار بھی سرخرو ہوں گے۔

پاکستان