اہم ترین

کشی حادثہ، جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بحیرہ روم میں  تارکین وطن کی کشی ڈوبنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں کی شناخت کے لیے 78 میتوں  کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ا س ضمن میں حکومت نے  وزارت داخلہ، وزارت صحت،  ایف آئی اے اور وزارت برائے اوور سیز پاکستانی  کےنمائندوں پر  مشتمل ایک کو آرڈینیشن سیل بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ سیل آزاد کشمیر، اسلام آباد اور دیگر مقامات پر کیمپ آفس قائم کرکے ڈوبنے والی کشتی میں سوار بد قسمت مسافروں کے رشتہ داروں کے ڈی این اے  نمونے جمع کرے گا۔

ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک لیب سے  تعاون کیا جائے گا، جب کہ یونان میں پاکستانی سفارتخانے کی مشاورت سے ڈی این اے ٹیسٹ کیے  جائیں گے۔

پاکستان