دنیا بھر میں 340 کروڑ کما نے والیفلم کو ہندی، تیلگو، کنڑ، ملیالم اور تامل زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔
اوم راوت کی فلم آدی پورش کی کاسٹ میں پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان شامل ہیں۔تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود، آدی پورش عالمی سطح پر 300 کروڑ کلب میں شامل ہو چکی ہے۔
فلم کی ٹیم کے مطابق، آدی پورش نے اب تک عالمی باکس آفس پر 340 کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔ یہ فلم افسانوی کہانی رامائن کے واقعات پر مبنی ہے۔
فلم گزشتہ ہفتے ہندی، تیلگو، کنڑ، ملیالم اور تامل زبانوں میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ پیر کو اداکارہ کریتی سینن نے اپنے انسٹاگرام ہنڈل پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔ ان کی پوسٹ کا متن کچھ یوں تھا، “دنیا بھر میں تین دن کی مجموعی 340 کروڑ کی عالمی باکس آفس کلیکشن”۔
رپورٹس کے مطابق، ابتدائی تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ آدی پورش کے ہندی ورژن نے پیر کو 38اعشاریہ5 کروڑ کمائے۔ رپورٹ کے مطابق تمام زبانوں میں تین دن مجموعی طورپر تقریباً 216 کروڑ کا اور تیسرے دن کل 64 کروڑ کی آمدن جمع کی۔
آدی پورش میں پربھاس نے راگھو (رام)، کریتی سینن جانکی (سیتا) اور سیف علی خان لنکیش (راون) کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو ٹی سیریز کے بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔
کئی زبانوں میں ریلیز ہونے والی یہ فلم کئی غیر معیاری مکالموں کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔
ناقدین سے لے کر فلمی جائزہ پیش کرنے والوں تک، ملک بھر سے کئی لوگوں نے فلم کے بعض مکالموں پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ان مکالموں میں سے کچھ میں ‘مرےگا بیٹے’، ‘بوا کا بگیچہ ہیں کیا’ اور ‘جلے گی تیرے باپ کی’ شامل ہیں۔
ٹی سیریز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، “فلم ساز متنازعہ مکالموں کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اب بھی فلم کی روح کے عکاس ہیں۔ اگلے چند دنوں میںیہ تبدیلی سینما گھروں میں بھی نظر آئے گی۔
یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ باکس آفس پر نہ رکنے والی آمدن کے باوجود، ہماری ٹیم پرعزم ہے اور ہمارے لیے اپنے ناظرین کے جذبات اور بڑے پیمانے پر ضروری ہم آہنگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔”