امریکی ذرایع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ سے مشکوک سفید پاؤڈر برآمد ہوا اور جانچ کے بعد وہ کوکین نکلی۔
میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا گیا ہے کہ اسے وائٹ ہاؤس میں استعمال کیا جاتا تھا یا کوئی اسے چھوڑ کر گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا کو اس حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا ۔
وائٹ ہاؤ س نے بھی امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ سے کوکین برآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے معاملے کی تحقیق شروع کردی ہے۔ جب کہ جس وقت کوکین برآمد ہوئی اس وقت وہاں صدر جو بائیڈن اور ان کا بیٹا بائیڈن کیمپ ڈیوڈ میں موجود تھے۔