اہم ترین

تحصیل باڑہ میں خود کش حملہ، 4 افراد جاں بحق

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں2 پولیس اہل کار وں سمیت چار افراد جاں بحق اور 8 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

انسپیکٹر جنرل پولیس اختر حیات نے میڈیا نمائندہ کو بتایہ کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب کمپاؤنڈمیں ایک حملہ آور نے مرکزی دروازے اور دوسرے سے عقبی دروازے سے داخلے کی کوشش کی ۔ جسے پولیس اہل کاروں نے ناکام بنادیا ۔

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خود کش حملہ آور مارے گئے ۔ دھماکا دو خودکش حملہ آوروں نے کیا، ایک حملہ آور نے فرنٹ گیٹ اور دوسرے نے عقب سے کمپاونڈ میں داخلے کی کوشش کی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ  اس دوران ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ تاہم، پولیس اہل کاروں نے حملہ آوروں کی عمارت میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ جب کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آوروں کے اعضاء کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

خیبر پولیس ترجمان کے مطابق  ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی ہے اور سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو تحصیل کمپاونڈ آفس کے مین گیٹ پر تعینات تھے۔ ریسکیو 1122 نے 2 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے ایک شدید زخمی کو ایچ ایم سی علاج کے روانہ کر دیا گیا۔

خود کش حملے میں شہید ہونے والے اہل کاروں میں  نور بہادر اور طیب شامل ہیں ۔  دونوں اہل کار تحصیل کمپاؤنڈ کے مرکزی دروازے پر تعینات تھے۔

پاکستان