اہم ترین

اوپن ہائیمر اور باربی میں نمبر 1 کی جنگ جاری،’باربن ہائیمر’ ٹرینڈنگ

باربی کے ڈسٹری بیوٹر وارنر برادرز نے کہا کہ فلم امریکہ اور کینیڈا کی اب تک کی سال کی سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔

وارنر برادرز کے مطابق فلم باربی نے پہلے ویک اینڈ پر 155 ملین ڈالر کمائے۔ اس دوران جمعہ کو ہی ریلیز ہونے والی یونیورسل پکچرز کی اوپن ہائیمر نے امریکہ میں 93 اعشاریہ 7 ملین ڈالر کمائے۔

ان دونوں فلموں کا آغاز ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب سینما اسٹریمنگ سروسز سے مقابلے کے نتیجے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

اوپن ہائیمر کی کہانی دنیا کے سب سے پہلے ایٹم بم کی ایجاد پر مرکوز ہے، کلیئن مرفی نے فلم کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض کرسٹوفر نولان نے انجام دیے ہیں۔

گریٹا گیروِگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم باربی بچوں کے ایک فرضی کردار کی کہانی ہے۔ باربی اپنی ایک الگ پہچان بنانے کی خواہش مند ہے اور اپنے بوائے فرینڈ کین کو بھی ایک انفرادی شناخت قائم کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اپنی اس لگن میں وہ باربی لینڈ کو چھوڑ کر حقیقی دنیا کے سفر پر نکل کھڑی ہوتی ہے جہاں ایک حیرت کدہ اس کا منتظر ہوتا ہے۔

دونوں فلمیں جمعہ کو ریلیز ہوئیں اور ان دونوں کے درمیان ہونے والے مقابلے کو سوشل میڈیا پر ’’باربن ہائیمر‘‘ کا نام دیا گیا۔

مارگوٹ روبی اور ریان گوسلنگ کی باربی 2023ء کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی ہے۔ اس کے افتتاحی ہفتے کے آخر میں باکس آفس آمدنی مشہور سپر ماریو بروس کی آمدنی سے تجاوز کر گئی۔

یونیورسل پکچرز کے مطابق فلم اوپن ہائیمر نے جمعہ سے برطانیہ اور آئرلینڈ میں 8 ملین پاؤنڈز کمائے ہیں جب کہ باربی کی پہلی فلم نے دنیا بھر میں  اب تک 337 ملین امریکی ڈالرز کا کاروبار کیا ہے۔

یونیورسل پکچرز کے مطابق فلم اوپن ہائیمر نے جمعہ سے برطانیہ اور آئرلینڈ میں 8 ملین پاؤنڈز کمائے ہیں۔

یونیورسل پکچرز کے کے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اوپن ہائیمر کو کرسٹوفر نولن کی دیگر بلاک بسٹرز جیسے خلائی تھیم پر مبنی فلم انٹرسٹیلر، وار تھرلر ڈنکرک اور سائی فائی ہٹ انسیپشن کے مقابلے میں پہلے تین دن بہتر ہونے کی توقع تھی۔

جولائی کے شروع میں ہالی ووڈ فلموں کے بنانے اور لکھنے میں مصنوعی ذہانت کی مداخلت سمیت دیگر شکایات پر ہڑتال کی وجہ سے ہالی ووڈ ستارے اوپین ہائیمر کے پریمیئر سے جلد واپس روانہ ہوگئے تھے۔

پاکستان