اہم ترین

میسی اور رونالڈو بھی ای اسپورٹس کے پرستار

فٹ بال کی دنیا کے دو سب سے بڑے ستارے ای اسپورٹس کے دائرے کا حصہ بننے جا رہے ہیں اور اس خبر نے شائقین کو ایک جنون میں مبتلا کر دیا ہے۔

ای اسپورٹس اور دیگر اسپورٹس اسٹارز نے کئی مواقع پر ایک ساتھ کام کیا ہے۔ اس قسم کا تعامل دیگر کھیلوں کے درمیان ای اسپورٹس کی اہمیت اور قدر کو بڑھاتا دیتا ہے کیونکہ یہ ابھی تک باقاعدہ یا روایتی کھیلوں میں شامل نہیں ہوا ہے۔ اس بار ایسا لگتا ہے کہ فٹ بال کے دو سب سے عظیم کھلاڑی ای اسپورٹس کی دنیا میں داخل ہو چکے ہیں۔

فٹ بال کی دنیا کے دو سب سے بڑے ستارے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو ای اسپورٹس کے دائرے کا حصہ بننے جا رہے ہیں اور اس خبر نے فٹ بال اور ویڈیو گیم کے شائقین کو ایک جنون میں مبتلا کر دیا ہے۔

لیونل میسی اپنے بچپن کے دوست کی اسپورٹس ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔ سات بار کے بیلن ڈی آر فاتح لیونل میسی ایم ایل ایس میں پیرس سینٹ جرمن سے انٹر میامی میں جانے کی بدولت اب امریکہ میں زیادہ مشہور شخصیت بن گئے ہیں۔ میسی نے حال ہی میں انٹر میامی کے ساتھ اپنے ڈیبیو کے بعد ٹیم کی جرسی کے ساتھ کے آر یو ای اسپورٹس کی تشہیر میں حصہ لیا۔

کرسٹیانو رونالڈو بھی گیمرز 8 نامی ایک ای اسپورٹس فیسٹیول کو فروغ دے رہے ہیں۔ پانچ بار بیلن ڈی آر جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو آج کل سعودی کلب النصر ایف سی کا حصہ ہیں اور سعودی ای سپورٹس فیڈریشن نے کرہ ارض کے سب سے زیادہ مقبول ایتھلیٹ کے ساتھ اپنے گیمنگ ایونٹ میں سے ایک کو فروغ دینے کا صحیح موقع چنا ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ رونالڈو کے موجودہ کلب النصر اور گیمرز 8 دونوں ایک ہی تنظیم کی ملکیت ہیں۔ اس گیمرز 8 ایونٹ کو جزوی طور پر سعودی عربین پبلک انویسٹمنٹ فنڈ، یا پی آئی ایف کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، جس کا النصر میں 75 فیصد حصہ بھی ہے۔ پی آئی ایف، جو نہ صرف سعودی عرب کا ایک خودمختار دولت فنڈ ہے بلکہ ای پی ایل ٹیم نیو کیسل یونائیٹڈ کے 80 فیصد کا مالک بھی ہے۔ پی آئی ایف کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 700 ارب ڈالر ہے۔

میسی اور رونالڈو کی انٹری نے ای اسپورٹس کی دنیا کو مزید چمکا دیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کھیلوں کے مختلف شعبوں سے زیادہ سے زیادہ ایتھلیٹس ای اسپورٹس کے میدان میں شامل ہوں اور اسے اپنی چمک دمک سے منور کریں گے۔

پاکستان