اہم ترین

مثالی شہر کی تعمیر نو کرتا  ہوا دلچسپ ویڈیو گیم

ڈیوسسٹرز کا بریکسٹی آپ کو خوابوں کی دنیا میں لے جائے گا جہاں آپ دنیا کی ازسر نو تعمیر میں مگن ہو کر اپنی تمام پریشانیوں کو بھول جائیں گے۔

موبائل پبلشر ڈیوسسٹرز نے اپنے تازہ ترین گیم کا اعلان کیا ہے جس کا نام بریکسٹی ہے۔ گیم کے تخلیق کار فی الحال پری رجسٹریشن کے عمل سے گزر رہے ہیں تاکہ گیم کی ریلیز سے پہلے زیادہ سے زیادہ گیمرز کی توجہ حاصل کر سکیں۔

یہ ایک تھرڈ پرسن سٹی بلڈر گیم ہو گا جس میں آپ ایک ایسے معاشرے کی بحالی میں مصروف ہوں گے جو بہت سال پہلے تباہ ہو گیا تھا۔ اب یہ آپ پر منحصر ہوگا کہ آپ اپنے پاس موجود وسائل اور اپنی تخیل کو تعمیر نو اور اس معاشرے کی بحالی اور نئی عمارتیں بنانے کے لیے کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

اب تک گیم کی ریلیز کی کوئی باضابطہ تاریخ نہیں دی گئی ہے، لیکن فی الحال گیم پبلشر نے اعلان کیا ہے کہ 7 اگست سے پہلے رجسٹر ہونے والے صارفین کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔ آپ بھی اس گیم کے آفیشل ٹریلر کو ملاحظہ کریں۔

گیم کے پبلشر نے اپنے تعارفی نوٹ میں لکھا ہے کہ، “بریکسٹی ایک نیا سینڈ باکس سٹی بلڈنگ گیم ہے جو کھلاڑیوں کو کرہ ارض کو بحال کرنے کا کام تفویض کرتا ہے، جو 500 سال پہلے تباہ ہو گئی تھی، پیپوز نامی مددگار شہر بنانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

آپ کو مکمل آزادی اور اختیار ہوگا کہ آپ دیوہیکل فلک بوس عمارتیں بنانے کی صلاحیت کے ساتھ زمین کو اپنا بنا سکتے ہیں، نئے پیپوز کو دیکھنے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں، پورے شہروں کو ڈیزائن کر سکتے ہیں اور صرف تخیل کی مدد سے ان محدود تخلیقات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مددگار بلیو پرنٹ شیئرنگ فیچر تمام کھیلنے والوں کو اپنے خوابوں کا شہر بنانے کی اجازت دے گا۔”

پاکستان