اہم ترین

رونالڈوانسٹا گرام پر 60 کروڑ فالوورزحاصل کرنے والی پہلی شخصیت

پرتگال سے تعلق  رکھنے والے اسٹار فٹ بالر رونالڈو انسٹا گرام پر 60 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے

فٹ بال کے میدان میں کام یابی کے جھنڈے گاڑنے والے عظیم فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو کے انسٹا  گرام پر فالوورز کی تعداد 600 ملین ہوگئی ہے۔ اور وہ اتنی بڑی تعداد میں فالوورز رکھنے والی دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔  جب کہ  انسٹا گرام کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد  پر 65 کروڑ ہے۔

ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی 48 کروڑ 20 لاکھ فالوورز کے بعد اس فہرست یں دوسرے نمبر  پر ہیں۔  تیسرے نمبر پر  42 کروڑ 70 لاکھ فالوورز کے ساتھ امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز ہیں ۔

انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی سرفہرست دس شخصیات میں سوشل میڈیا اسٹار، بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر، اداکار ڈوئین جانسن ،گلوکارہ آریانا گرانڈے، ماڈل کم کارڈیشین شامل ہیں۔

پاکستان