اہم ترین

بھارت کی آبی جارحیت، دریائے ستلج میں سیلاب

بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے دریائےستلج میں پیشگی اطلاع پانی چھوڑ دیا ہے جس سے اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے، حکومت  ہائی الرٹ جاری کردیا ۔

صوبائی ادارے برائے قدرتی آفات ( پی ڈی ایم اے ) کے ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلا ب ہے، جس سے گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 78 ہزار کیوسک اور سطح 23 فٹ تک بلند  ہوچکی ہے جب کہ ہیڈ سلیمانکی سے 80 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔

صوبائی انتظامیہ نے امدادی کاموں کے لیے پاک فوج کو طلب کرلیا ہے اور دریائی بیلٹ کے21 مواضعات کی 53 ہزار سے زائد آبادی کو فوری نقل مکانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 4 ہزار 800 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے  جب کہ لالیکا ، چاویکا ، وزیرکا، کوٹ مخدوم ، بونگہ احسان ، ککو بودلہ ، پیرسکندر ، کالیہ شاہ ، جودھیکا سمیت دیگر علاقوں سے نقل مکانی جاری ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے 21 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں۔ سیلاب کے باعث متعدد حفاظتی بند ٹوٹنے اور بستیاں زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ اور منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی ہے۔

پاکستان