اہم ترین

ورلڈ کپ میں سنچری: سرفراز کے بعد رضوان دوسرے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر

قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کرنے والے دوسرے وکٹ کیپر بیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 نھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا لیگ میچ سری لنکا سے تھا۔

 سری لنکا نے 344 رنز بناکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ لیکن پاکستان نے اسے انچاسویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

 پاکستان کی جیت میں سب سے اہم کردار ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے ادا کیا۔۔ دونوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

محمد رضوان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 121 گیندوں پر 131 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی۔ جس میں انھوں نے سری لنکن بولرز کو 3 چھکے اور 8 چوکے رسید کیے۔

اس طرح محمد رضوان پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کرنے والے دوسرے وکٹ کیپر بیٹر بن گئے۔

رضوان سے پہلے ورلد کپ میں پاکستان کی جانب سے بحیثیت وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ہی نے سنچری اسکور کی ہے۔۔

پاکستان