اہم ترین

مائیکرو سافٹ نے ایکٹیویژن بلیزارڈ کے حصول کیلیے قانونی جنگ جیت لی

معروف ترین ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ (Microsoft) نے دنیا بھر کے مسابقتی ریگولیٹرز کے ساتھ ڈیڑھ سال کے مذاکرات کے بعد گیم ڈویلپر اور پبلشر ایکٹیویژن بلیزارڈ (Activision Blizzard) کو مکمل طور پر اپنی تحویل میں لے لیا۔

مائیکرو سافٹ (Microsoft) نے گزشتہ برس جنوری میں ایکٹیویژن بلیزارڈ (Activision Blizzard) کو 68 ارب ڈالر کی ڈیل کے تحت خریدنے کا اعلان کیا تھا۔۔ اس ڈیل کی تکمیل نے مائیکرو سافٹ (Microsoft) کو دنیا کی گیمنگ اور اسپورٹس انڈسٹریز میں ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر ثابت کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ (Microsoft) میں ایکٹیویژن بلیزارڈ (Activision Blizzard) کے انضمام کو دنیا بھر کے ریگولیٹرز نے سخت جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا ۔۔ کیونکہ مائیکرو سافٹ (Microsoft) پہلے ہی ایکس باکس (Xbox) جیسے دنیا کے گیم کونسول کا مالک ہے۔

ریگولیٹرز کا اعتراض تھا کہ اس انضمام سے دنیا بھر کی گیمنگ انڈستری کے درمیان مسابقت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ مائیکروسافٹ ایکٹیویژن بلیزارڈ کی انتہائی مقبول فرنچائز کو اپنے ایکس بکس کنسول کے لیے مخصوص کرسکتا ہے۔

اس معاہدے سے مائیکروسافٹ کو ابھرتی ہوئی کلاؤڈ گیمنگ مارکیٹ پر مکمل غلبہ حاصل ہونے کے امکانات کو بھی بغور دیکھا گیا۔۔

اس معاہدے کی تکمیل میں سب سے پہلی رکاوٹ 2022 میں امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) کی جانب سے مقدمے کی صورت میں آئی۔ تاہم عدالت نے ایف ٹی سی کے موقف کو مسترد کردیا ۔۔

امریکا کے بعد برطانیہ کی جہاں کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی (سی ایم اے) نے بھی اپریل 2023 میں اس انضمام کو مسترد کر دیا تھا۔۔

19 ماہ کی قانونی جنگ کے دوران مائیکروسافٹ نے اس انضمام کو یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹرز کو کئی یقین دہانیاں کرائی۔ اس کے علاوہ نینٹینڈو، سونی اور یوبی سوفٹ جیسے حریفوں کے ساتھ طویل مدتی معاہدے بھی کئے گئے۔۔

پاکستان