اہم ترین

افغانستان سے ہار; بابر اعظم نے ذمہ دارری پھر دوسروں پر ڈال دی

ورلڈ کپ میں بھارت ، آسٹریلیا اور اب افغانستان سے ہار کی وجہ بھی بابر اعظم نے اپنے سر لینے کے بجائے بولرز اور فیلڈرز پر ڈال دی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ افغانستان کے خلاف شکست سے درد ہوا ہے۔ ہماری بولنگ اچھی نہیں رہی۔ ہم مڈل اوورز میں وکٹیں نہ لے سکے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔ ہم باؤنڈریز روک نہیں سکے۔۔۔ ہن منصوبے کے مطابق بولنگ نہیں کراسکے۔ ہمارے اسپنر اچھی لینتھ پر بولنگ نہ کر سکے۔ جب ٹیم کسی ایک شعبے میں بھی اچھا کھیل نہ دکھائے تو نتیجہ ایسا ہی نکل سکتا ہے۔

بابر نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل پائے۔ ہم اگلے میچ میں بھرپور کوشش کریں گے۔ ہم اپنی غلطیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

سوشل میڈیا پر اب بابر اعظم ، امام الحق اور دیگر پر خودغرضی کی بیٹنگ کا ازلام لگایا جارہا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ جس وکٹ پر مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کا اسٹرائیک ریٹ سو سے زیادہ ہوتا ہے وہاں بھی پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ میچ کھیلتے ہیں اور توجہ اپنے ذاتی ریکارڈز پر رکھتے ہیں۔

پاکستان