اہم ترین

فخر زمان میں “کچھ خاص” ہے، کین ولیمسن

پاکستان کے خلاف 402 رنز کا ماؤنٹ ایورسٹ کھڑا کرنے کر باوجود نیوزی لینڈ ہار گیا۔ کیویز کپتان کین ولیمسن یہ دیکھ کر پاکستان اور فخر زمان کے بارے میں بڑی بات کردی

ورلڈ کپ میں ہفتے کے روز پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بہت اہم تھا۔ ایسے میں کیویز نے 401 رنز کا مجموعہ اسکور پر جڑ دیا۔۔

402 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 6 رنز پر ہی گر گئی لیکن اس کے بعد جو بھی ہوا وہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

فخر زمان نے بھرپور لاٹھی چارج کیا۔۔ اور 81 گیندوں پر 126 رنز بناڈالے۔ ان کی اننگز میں 11 چھکے شامل تھے۔ اسی اننگز کی بدولت پاکستان ڈک ورتھ لوئش میتھڈ کے تحت تقریباً ہارا ہوا میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔۔

میچ کے بعد انٹرویو میں کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان اور فخر زمان میں کچھ خاص ہے۔ ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ 400 رنز بناکر بھی ہم ہار جائیں گے۔۔

کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کے بیٹرز خاص طور پر فخر زمان جس طرح میدان میں اترے اسے دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان 400 رنز بھی بنالیتا۔۔

کیویز کیپٹن نے کہا کہ کرکٹ میں واقعی کچھ بھی ہو سکتا ہے، لیکن ہماری توجہ ابھی بھی اسی قسم کی کرکٹ پر ہے جسے ہم کھیلتے رہنا چاہتے ہیں اور جو کچھ ہمارے سامنے ہے اس سے ہم آہنگ ہونا چاہتے ہیں۔

کین ولیمسن نے اپنی فٹنس اور ٹیم میں واپسی سے متعلق کہا کہ پہلے گھنٹے کی تکلیف اور پھر انگوٹھا ٹوٹنے کے بعد ٹیم میں واپسی ان کے لیے بہترین تھی۔۔

پاکستان