اہم ترین

ون ڈے کرکٹ؛ بابر کی جگہ شبھمن اور شاہین کی جگہ اب سراج نمبر ون

بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی اب ون ڈے فارمیٹ میں نمبر ون بیٹر اور بولر نہیں رہے۔ اس کی جگہ بھارت کے شبھمن گل اور محمد سراج نے لے لی ہے۔۔

بابر اعظم کی جگہ شبھمن گل

کرکٹ کے ایک روزہ فارمیٹ میں آئی سی سی کی رینکنگ میں بھارتی بلے باز شبھمن گِل نے بابر اعظم کو نیچے دھکیل دیا ہے۔۔ اب پاکستانی کپتان کی جگہ بھارتی اوپنر نمبر ون ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے شبھمن گِل نے 830 پوائنٹس کے ساتھ بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بابر اب 824 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ورلد کپ میں اپنی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک کا تیسرا نمبر ہے جبکہ انڈین بیٹر وراٹ کوہلی چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

شاہین کی 5 درجے تنزلی

ورلڈ کپ شاہین آفریدی کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوا۔ چند روز پہلے وہ دنیا کے نمبر ون ون ڈے بولر تھے لیکن اب وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں محمد سراج پہلے نمبر پر جب کہ دوسرا نمبر جنوبی افریقی اسپنر کیشوو مہاراج کا ہے۔تیسرے نمبر پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا قابض ہیں اور بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے چوتھا نمبر ہتھیالیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر چکت گئے ہیں۔

پاکستان