اہم ترین

اسرائیل یومیہ چار گھنٹے کے لیے غزہ میں بمباری روکنے پر رضامند

اسرائیل نے غزہ میں ہر روز 4 گھنٹے بمباری نہ کرنے پر رضا مندی کا اظہار کردیا ہے جب کہ اسلامی جہاد نے مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔۔

امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کے ترجمان برائے قومی سلامتی امور جان کربی نے کہا کہ ہر روز چار گھنٹوں کے تعطل سے لوگوں کو راہداریوں کے ذریعے غزہ سے نکلنے کا موقع ملے گا ۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تعطل کے دوران ان علاقوں میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔ یہ چار گھنٹے کب شروع ہوں گے اس کا اعلان تین گھنٹے پہلے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں قطری وزیر اعظم کے اسرائیلی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،۔ جن میں یرغمال اسرائیلیوں کی بحفاظت واپسی اور خونی تصادم ختم کرنے پر بات چیت کی گئی ہے۔۔

دوسری جانب حماس کی ذیلی عسکری تنظیم اسلامی جہاد نے یرغمال بنائے گئے ایک بچے اور ایک خاتون کو طبی اور انسانی بنیادوں پر رہا کرنے کاا علان کیا ہے لیکن ان کی رہائی کو مناسب اقدامات پورے ہو نے سے مشروط کیا گیا ہے۔۔

پاکستان