اہم ترین

روبوٹ کے ہاتھوں اسے ٹھیک کرنے والا ٹیکنیشن ہی قتل

جنوبی کوریا میں پھلوں اور سبزیوں کی پیکجنگ پر مامور روبوٹ نے اپنے ہی ٹیکنیشن کو کچل کر ہلاک کردیا۔۔

جرمن ویب سائیٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی صوبے گوسیونگ سبزیوں کے پیکیجنگ کے ایک کارخانے میں روبوٹ فراہم کرنے والی کمپنی کا بھیجا گیا ٹیکنیشن معمول کے مطابق مشینوں کی کارکردگی چیک کررہا تھا۔۔

اسی دوران روبوٹ نے اپنے بڑے بڑے بازووٓں کی مدد سے ٹیکنیشن کو اپنی گرفت میں لے کر اسے کنونر بیلٹ میں دبا دیا۔۔

وہاں موجود لوگوں نے کسی طرح اسے روبوٹ کی گرفت سے نکالا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ اسے سینے، گردن اور سر پر گہری چوٹیں آئی تھیں۔

زخمی ٹیکنیشن کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں طبیئ عملے مین معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس روبوٹ سے ٹیکنیشن کی موت واقع ہوئی ہے وہ کوئی جدید ترین یا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا روبوٹ نہیں تھا۔ اس کا کام صرف ڈبو کو اٹھاکر کنونر بیلٹ پر رکھنا تھا۔ ایسی مشینیں جنوبی کوریا میں تقریباً ہر فیکٹری میں موجود ہیں۔۔ ہوسکتا ہے کہ روبوٹ ٹینیشن کو بھی بکس ہی سمجھا ہو۔۔

پاکستان