اہم ترین

خوابوں کی گاڑی؛ جس میں ہیں وہ ساری سہولیات جہاں تک آپ کی سوچ جائے

دولت اور شوق ایک ساتھ ہوجائیں تو کیا کچھ نہیں ہوتا ۔۔ ایسا ہی امریکا میں ہوا ہے جس میں ایسی پرتعیش کار بھی موجود ہت جس میں وہ تمام سہولیات موجود ہے جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوتی ہیں۔۔

ڈریم کار کے نام سے مشہور اس لیموزین کار کو دنیا کی سب سے لمبی کار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے والی اس کار کی لمبائی 100 فٹ ہے۔ یعنی یہ کار تقریباً 10 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔

سفید رنگ کی یہ کار دنیا کی سب سے لمبی کار ہے۔ دی امریکن ڈریم نامی اس سپر لیموزین کار کی لمبائی 30.54 میٹر یعنی 100 فٹ اور 1.50 انچ ہے۔ ایک عام کار اوسطاً 12 سے 16 فٹ لمبی ہوتی ہے، جس کے مقابلے میں یہ کار کئی گنا بڑی ہوتی ہے۔ اس میں ایک درجن سے زیادہ پہیے ہیں اور سہولیات کسی لگژری ہوٹل سے کم نہیں۔

2022 میں تیار ہونے والی اس کار کو سوشل میڈیا پر دیکھ کر لوگ یقین نہیں کر پا رہے ہیں۔ فائیو اسٹار ہوٹل کی طرح اس کار میں سوئمنگ پول سے لے کر گولف کورس تک سب کچھ موجود ہے۔ گاڑی کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔

اس کار کے اندر ایک سوئمنگ پول، جاکوزی، باتھ ٹب اور منی گالف کورس کے ساتھ ڈائیونگ بورڈ بھی ہے۔ کار میں 75 سے زیادہ لوگ سفر کر سکتے ہیں۔ گاڑی میں ہیلی پیڈ بھی ہے۔ ہیلی پیڈ کار کے نیچے اسٹیل کے بریکٹ پر نصب ہے جو پانچ ہزار پاؤنڈ تک وزن اٹھا سکتا ہے۔

پاکستان