اہم ترین

اب واٹس ایپ کال کریں لیکن آئی پی کسی کو نہیں ملے گی۔۔ نیا فیچر آگیا

دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپ واٹس ایپ پر اب آپ کال سننے اور کرتے وقت اپنی آئی کو خفیہ رکھ سکتے ہیں۔۔ کیونکہ ایپ کے انجنیئرز ایک نیا فیچر لے آئے ہیں۔۔

ہر موبائل، کمپیوٹر اور ٹیبلٹ پر انٹر نیٹ ایک مخصوص ایڈریس سے چلتا ہے جسے آئی پی ایڈریس کہتے ہیں۔۔ اسی آئی پی ایڈریس کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے آپ کہاں اور کیا کررہے ہیں۔۔ سائبر کرائم کی تفتیش کرنے والے ماہرین بھی اسی ایڈریس کے ذریعے آپ کا سراغ لگالیتے ہیں۔۔ لیکن واتس ایپ اب اسی آئی پی کو خفیہ رکھنے کے لیے نیا فیچر لے آیا ہے۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر کا نام پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ان کالز (Protect IP Address in Calls ) ہے ۔ جو میسجنگ سروس پر کال کرنے اور وصول کرنے کے دوران صارفین کی رازداری کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ان کالز (Protect IP Address in Calls ) اختیاری فیچر ہے یعنی اگر آپ چاہیں تو اسے استعمال کریں اور نہ چاہیں تو استعمال نہ کریں ۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے انجینئرز نے کمپنی کے انجینئرنگ بلاگ پر ایک پوسٹ میں اس نئے فیچر کی تفصیل سے وضاحت کی ہے۔

بلاگ کے مطابق، نئی ‘پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ان کالز’ سیٹنگ واٹس ایپ پر دو صارفین کے درمیان کال کرنے کے طریقے کو مکمل طور پر تبدیل کر دیتی ہے۔ کالنگ کی سہولت فراہم کرنے والی زیادہ تر ایپس کی طرح واٹس ایپ بھی پیئر ٹو پیئر کنیکٹیویٹی پیش کرتا ہے – اس کا مطلب ہے کہ کال میں دونوں فریق ایک دوسرے کے آئی پی ایڈریس دیکھ سکتے ہیں۔

پیئر ٹو پیئر کالز کے صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے کال سننے اور کرنے والے کے آئی پی ایڈریس کا طاہر کرنا ضروری ہے، یہ ایڈریس کال کرنے والوں کو نظر نہیں آتے ہیں لیکن ان کے انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ کو معلوم ہیں۔ انٹر نیت کی سمجھ رکھنے والے کچھ صارفین اپنی رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا آئی پی ایڈریس دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ان کالز (Protect IP Address in Calls ) کے ذریعے واٹس ایپ پیئر ٹو پیئر کنکشن قائم کرنے کے بجائے تمام کالز کو کمپنی کے سرورز کے ذریعے ریلے کرے گا۔ اس طرح صارف کی آئی پی کسی کو معلوم نہیں ہوگی۔

میٹا انجنیئرز کے مطابق اس فیچر کی سب سے بری خامی یہ ہے کہ اس سے کالنگ کے معیار میں کمی آتی ہے کیونکہ یہ براہ راست کال نہیں ہوتی بلکہ واٹس ایپ سروس کے ذریعے ہوتی ہے۔

سروسر کے ذریعے کال ہونے کے باوجود واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی تاکہ صرف کال کے شرکاء ہی انہیں سن سکیں۔

پاکستان