اہم ترین

نواز شریف نے بلوچستان میں الیکٹیبلز کا میلہ لوٹ لیا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بولچستان میں الیکٹیبلز کا میلہ لوٹ لیا۔۔ پیپلز پارٹی، باپ، بی این پی اور پی ٹی آئی کے درجنوں سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔۔

نواز شریف منگل کے روز کوئٹہ پہنچے تو ن لیگ کے لیے تبدیلی کی ہوا واضح طور پر دیکھی گئی، چند روز پہلے جو سیاستدان پیپلز پارٹی میں جانے کے لئے تیار تھے وہ ن لیگ میں باجماعت شامل ہوگئے۔۔

ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے 2017 میں نواز شریف اور پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ہی جماعت کے وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف بغاوت کرکے نئی جماعت بی اے پی تخلیق کی تھی۔

مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران کہا تھا کہ بلوچستان میں راتوں رات باپ اور ماں کے نام پر پارٹی بنتی ہے۔ جو ایک بچے کو جنم دیتی ہے اور اگلے ہی دن اسے وزیر اعلیٰ بنادیا جاتا ہے۔

ن لیگ ؎میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال، سابق وزراء میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ، ربابہ بلیدی، سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان لہڑی، سردار مسعود لونی، شعیب نوشیروانی، عاصم کرد گیلو ، رامین محمد حسنی، زینت شاہوانی، خان محمد جمالی اور سردار عاطف علی سنجرانی بھی شامل ہیں

پاکستان