اہم ترین

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤف کی معذرت

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بطور چیف سلیکٹر پہلی مرتبہ قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

قومی ٹیم میں شان مسعود ( کپتان )، عامرجمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میرحمزہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور نعمان علی سمیت صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔ حارث روف آسٹریلیا کے دورے کے لیے دستیاب نہیں جبکہ نسیم شاہ کو ابھی ففٹ ہونے میں وقت لگے گا۔ وہ آئندہ 3 ہفتوں میں 60 فیصد تک فٹ ہو جائیں گے۔

حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ حسن علی نے گزشتہ کاؤنٹی سیزن میں انگلینڈ میں اچھی پرفارمنس دی ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی پچز مماثلت رکھتی ہیں ۔ اس لئے انہیں شامل کیا گیا ہے۔ وہ حسن علی شاہین آفریدی کے ساتھ بولنگ کریں گے تو وہ اپنا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں میں منتقل کریں گے۔

حارث رؤف سے متعلق انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے انہوں نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی تھی لیکن گزشتہ روز انہوں نے اپنا فیلہ تبدیل کیا ۔ وہ بطور چیف سلیکٹر ان کی ٹیم مٰں شمولیت اور کاکردگی کے حوالے سے ہر قسم کی ذمہ داری لینے کو تیار تھا۔ لیکن حارث رؤف کو تشویش تھی کہ انہیں کوئی فٹنس مسائل نہ ہوں۔

پاکستان