اہم ترین

ایم پی ایل آئی 2023 کے ناظرین میں بڑی کمی

موبائل لیجنڈز : بینگ بینگ کا ایم پی ایل آئی 2023 اپنی تاریخ کا سب سے غیر مقبول ایونٹ ثابت ہوا ہے۔

موبائل لیجنڈز : بینگ بینگ کا ون اسپورٹس ایم پی ایل انوی ٹیشنل 2023 اپنی نوعیت کا پہلا آف لائن منعقد ہونے والا ایونٹ تھا۔ رواں برس اس ایونت میں امریکا، مینا (MENA ) اور چین جیسی مزید تیمیں بھی شامل ہوئیں۔

اس جنوب مشرقی ایونٹ میں پہلی بار کوئی غیر انڈونیشیائی ٹیم جیتی ہے۔ رواں برس ایم پی ایل آئی کی فاتح آر جی ایس فلپائن رہی۔ ۔ جس نے اپنی ہی ہم وطن ٹیم ایکو (ECHO ) کو شکست دے کر ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم اپنے نام کی۔

دوسری جانب رواں برس کا ایونٹ 2020 میں معقدہ مقابلے سے بھی کم ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کراپایا۔ اس برس ایونٹ کو براہ راست دیکھنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد 7 لاکھ 23 ہزار 856 تھی۔

سب سے زیادہ ناظرین کی بات کی جائے تو یہ ایونٹ 2012 میں سب سے زیادہ مقبول ثابت ہوا ، جس کے اوسط ناظرین کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار سے زائد تھی۔ اور ایک وقت میں سب سے زیادہ ناظرین کی تعداد 17 لاکھ تک دیکھی گئی۔

ایم پی ایل آئی 2023 کی بات کی جائے تو کسی بھی انڈونیشین ٹیم کے گرینڈ فینالے میں جگہ نہ بنانے کے باوجود انڈونیشین زبان کے پلیٹ فارمز پر 3 لاکھ سے زیادہ ناظرین نے اسے دیکھا۔ اس کے علاوہ بہاسا ملائیشیا کے ناظیرن کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار (127,000) جب کہ انگریزی زبان کے پلیٹ فارمز پر ناظرین کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار رہی۔۔

یہ بات قابل غور ہے کہ چین میں ایونٹ کی مقبولیت کو مکمل طور پر دستاویزی شکل نہیں دی جا سکتی کیونکہ چینی پلیٹ فارمز پر ناظرین کی اصلی تعداد تک کسی کی رسائی نہیں۔

ناظرین کی تعداد میں ریکارڈ کمی کے باوجود یہ ٹورنامنٹ رواں سال خطے میں زیادہ دیکھے گئے ایونٹ میں پانچویں نمبر پر رہا ہے۔

پاکستان