اہم ترین

پاکستانی کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ صرف وہ بہترین ہیں، محمد شامی کا طنز

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے پاکستانی کرکٹرز پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ صرف وہ ہی بہترین ہیں۔

ورلڈ کپ 2023 سے قبل پاکستانی بولنگ لائن کو بہترین مانا جاتا تھا لیکن پورے ایونٹ میں وہ ناکام ہوگئے جب کہ بھارتی بولر محمد شامی کو کسی گننتی میں ہی نہیں تھے لیکن انہوں نے پورے ایونٹ میں 24 وکٹیں لے لیں۔

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ حسن رضا نے الزام لگایا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو الگ کمپنی کی گیند دی جارہی ہے جب کہ دیگر کو الگ ۔۔ جس کی وجہ سے وہ کامیاب ہورہے ہیں۔

محمد شامی کی کارکردگی پر خاصے سوال اٹھ رہے ہیں لیکن اب انہوں نے پاکستان کی جانبت سے اٹھائے گئے نکات پر طنز کے تیر چلا دیئے ہیں۔۔

بھارتی ویب سائیٹ کو انٹریو میں محمد شامی نے کہا کہ میگا ایونٹ کے پہلے میچز میں مجھے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ لیکن جب میں میدان میں اترا تو پہلے میچ میں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، اس سے اگلے میچ میں چار اور پھر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

محمد شامی نے مزید کہا کہ کسی پاکستانی کھلاڑی کو میری کارکردگی ہضم نہیں ہورہی تو میں کیا کرسکتا ہوں۔

بھارتی پیسر نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ صرف وہ ہی بہترین ہیں۔ حالانکہ بہترین وہ ہوتے ہیں جو صحیح وقت پر کارکردگی دکھاتے ہیں۔ جو محنت کرتے ہیں اور ٹیم کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔

گیند بدلے جانے کے سوال پر بھارتی بولر کا کہنا تھا کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ ہمیں کسی دوسری کمپنی کی گیند دی جا رہی ہے۔۔ کیسے گیندیں ڈبے میں آتی ہیں، کیسے اُن میں سے پھر کسی ایک گیند کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اگر یہ بات کوئی ایسا انسان کرے جس نے بین الاقوامی کرکٹ نہ کھیلی ہو تو سمجھ میں آتا ہے۔ اگر ایسا لازما لگانے والا کوئی سابق کرکٹر ہے تو دنیا اس پر ہنسے گی۔

پاکستان