اہم ترین

عمران خان اور اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کاکیس خارج

اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان دوران عدت نکاح کے خلاف مقدمہ درخواست واپس لیے جانے پر خارج کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ نے کی۔

درخواست گزار محمد حنیف اپنے وکیل فواد حیدر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کی جانب سے درخواست کی گئی کہ کیس کی سماعت 25 نومبر کو مقررہے، تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں ۔

عداالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ خارج کردیا۔۔ چند روز قبل نجی ٹی وی “جیو نیوز” پر انٹرویو کے دوران بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا تھا کہ طلاق دیئے جانے کے ڈییڑھ ماہ بعد ہی دونوں کا نکاح ہوگیا۔

پاکستان