اہم ترین

بیوی نے بے وفا شوہر کو گھر سے نیچے پھینک دیا

غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں بیویاں تو قتل ہوتی ہی رہتی ہیں لیکن ترکیہ میں ایک بے وفا شوہر کو بیوی نے گھر کی دوسری منزل سے نیچے ہی پھینک دیا۔۔

غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق ترکیہ کی ریاست بورصا کے ضلع عثمان غازی میں دمیرطاش باربوروس کے علاقے میں 33 سالہ خاتون نے اپنے شوہر پر ازدواجی بے وفائی کا الزام لگانے پر جھگڑے کے بعد اسے دوسری منزل سے گھر کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔


https://youtu.be/S_yTlYZhoB0

خاتون نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ چاقو لیکر نیچے اس جگہ پہنچ گئی جہاں اس نے شوہر کو پھینکا تھا۔ وہ اپنے شوہر کو ہمسایوں کی طرف لے گئی اور کہنے لگی ’’ یہ ہے دھوکہ دہی کا انجام‘‘ خاتون نے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا “مرد بنو اور اب میرا خیال رکھنا‘‘

پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ شوہر کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔۔

پاکستان