اہم ترین

بھارتی استانی کے ہاتھوں ‘جسٹ لگنگ لائک اے واؤ’ کا پوسٹ مارٹم وائرل

سوشل میڈیا کے دور میں کوئی بھی چیز تھوڑی ہی دیر میں وائرل ہو جاتی ہے۔ آج کل جہاں دیکھیں ‘جسٹ لگنگ لائک اے واؤ’ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر ٹرینڈ کر رہی ہے کہ مشہور شخصیات بھی اسے دوبارہ بنانے سے خود کو روک نہیں پا رہی ہیں۔

حال ہی میں، دیپیکا پڈوکون کی ‘جسٹ لگنگ لائک اے واؤ’ ویڈیو انٹرنیٹ پر سرخیوں میں رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی لیکن جب اس کی کہانی انگلش ٹیچر کے ہاتھ پہنچی تو انہوں نے اس کا پوسٹ مارٹم ہی کردیا۔

ویڈیو مین دیکھا جاسکتا ہے کہ انگریزی کی کوچنگ کلاس مین کسی طالبہ نے خاتون ٹیچر کے ساتھ شرارت کرتے ہوئے وائرل جملے کی وضاحت پوچھ لی۔ استانی جی نے بھی میم کا ایسا پوسٹ مارٹم کیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں استانی جی اسی جملے کے ذریعے بچوں کو انگریزی کی گرامر سکھانا شروع کر دی۔

ذہین استانی جی نے بچوں کو کہا کہ سوشل میڈیا سے ان کی ذہانت ختم ہو رہی ہے، اسے خراب نہ ہونے دیں۔ کیونکہ یہ سطر بہت خراب گرامر کی مثال ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ بہت محظوظ ہورہے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ اسکول کے بیتے دنوں کو یاد کررہے ہیں اور اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

دوسری طرف ایک صارف نے خیال ہے کہ ٹیچر نے یہ نوٹ خود منتخب کیا ہے، کس بچے میں ہمت ہوگی؟

پاکستان