اہم ترین

ایشوریا رائے کو عمران ہاشمی کی وجہ سے امیتابھ بچن پر غصہ

بچن خاندان کو بہت پیشہ ور سمجھا جاتا ہے۔ جو عموماً ایک دوسرے کے کام میں مداخلت نہیں کرتے لیکن ایشوریہ رائے بچن نے امیتابھ بچن کے کسی فلم میں کام کرنے پر اپنے اعتراض کا اظہار ضرور کیا۔ اس اعتراض کی وجہ وہ فلم نہیں بلکہ وہ ہیرو تھا جس کے ساتھ ایشوریہ رائے نہیں چاہتی تھیں کہ امیتابھ بچن کام کریں۔ یہ ہیرو عمران ہاشمی تھے جن کے ساتھ امیتابھ بچن نے فلم ’چہرہ‘ میں کام کیا تھا۔

عمران ہاشمی سے ایشوریا رائے کی ناراضگی کی وجہ ان کا ایک جواب تھا۔ کافی ود کرن میں پوچھے گئے سوال میں عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے کو پلاسٹک کہا جو ایشوریا رائے کو بالکل پسند نہیں آیا۔

اسی وجہ سے ایشوریا رائے نہیں چاہتی تھیں کہ امیتابھ بچن ان کے ساتھ کام کریں۔ یہی نہیں ایشوریا رائے کی ناراضگی اس حد تک تھی کہ انہوں نے خود عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا۔ انہیں فلم بادشاہو کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ایشوریہ رائے نے عمران ہاشمی کی وجہ سے وہ فلم نہیں کی۔

پاکستان