اہم ترین

ڈاکٹر بیٹے اور پی ایچ ڈی بیٹی کی فٹ پاتھ پر کتابیں بیچنے والی ماں

عورت کی خودمختاری کے لئے دفتری کام یا بڑا عہدہ ضروری نہیں ہوتا۔ بلکہ اس کے لئے عزم اور ہمت درکار ہوتا ہے۔۔ ایسی ہی ایک خاتون کے بھارتی میڈیا پر آج کل بڑے چرچے ہیں جو فٹ پاتھ پر کتابیں بیچتی ہیں۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی سنجنا تیواڑی نامی خاتون کتابوں کا ایک چھوٹا سا اسٹال چلاتی ہیں۔ علاقے مین وہ کتابوں والی آنتی اور نئی کتابوں والی آنٹی کے نام سے مقبول ہیں۔۔

بھارت کی پسماندہ ترین ریاستوں میں سے ایک بہار سے تعلق رکھنے والی سنجنا تیواری کے دو بچے ہیں ۔ بیٹا ڈاکٹر جب کہ بیٹی پی ایچ دی کررہی ہیں۔ یہی نہین ان کے داماد بھی اعلیٰ سرکاری افسر ہیں اور شوہر صحافی ہیں جو ایک نامور ٹی وی چینل سے منسلک ہیں۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کسی چیز کی کمی نہین تو پھر یہ خاتون بک اسٹال کیوں چلارہی ہیں۔۔ بک استال چلانا ان کی کوئی مالی مجبوری نہین بلکہ شوق ہے۔ کیونکہ وہ کتابوں کا اسٹال چلانے کے علاوہ مصنفہ بھی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سنجنا تیواری نے کوئی ملازم بھی نہیں رکھا ، تمام معاملات وہ خود سنبھالتی ہین،۔ اس کے علاوہ وہ عام دکانداروں کی نسبت اپنے گاہکوں سے زیادہ خوش اخلاقی سے پیش آتی ہیں۔۔

پاکستان