اہم ترین

واٹس ایپ کے چینل فیچر نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

آن لائن مسیجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ کے ‘چینلز’ کے نام سے لائے گئے فیچر نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کا چینل فیچر50 کروڑ ماہانہ فعال صارفین کا ہندسہ عبور کر چکا ہے۔ واٹس ایپ چینل فیچر نے اپنے آغاز کے پہلے 7 ہفتوں کے اندر یہ کامیابی درج کرائی ہے۔

واٹس ایپ کے مالک اور میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے بھی اس کامیابی کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے واٹس ایپ چینل پر پوسٹ کیا کہ پہلے 7 ہفتوں میں واٹس ایپ چینلز پر 50 کروڑ ماہانہ سرگرمیاں۔۔ واٹس ایپ کمیونٹی کو اتنا مصروف دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

واٹس ایپ کا چینلز فیچر ایک طرفہ براڈکاسٹ ٹول ہے۔ جس میں واٹس ایپ چینل بنانے والا خود ہی معلومات اپنے فالورز کو بھیج سکتا ہے۔؎، تاہم فالورز اس کے ساتھ براہ راست بات چیت نہیں کرسکتے۔ واٹس ایپ چینل کے ذریعے ٹیکسٹ میسجز، تصاویر، ویڈیوز، اسٹیکرز اور پول بھیجا جا سکتا ہے۔ یہ فیچر اپڈیٹس کے نام سے ایک نئے ٹیب میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے ذریعے صارفین اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ میں ای میل ایڈریس شامل کرسکیں گے۔ فی الحال، واٹس ایپ صارفین کو ایپ کو استعمال کرنے کے لیے اپنے فون نمبر کے ساتھ لاگ ان کرنا ہوگا۔ صارفین کو ایک OTP موصول ہوتا ہے اور اکاؤنٹ ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے۔ ایک نئے طریقہ کار کے طور پر اب صارفین کو ای میل کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس کی تصدیق کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔

پاکستان