اہم ترین

پاجامے سے باہر نظر آنے والی انڈویئر نے چور کو پکڑوادیا

امریکا میں پولیس نے انڈرویئر کے رنگ کی مدد سے چور کو ایک سال بعد پکڑلیا۔۔

امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق 14 ستمبر 2022 کو نیویارک میں ایک تمباکو کی دکان میں آنے والے 3 نقاب پوشوں نے ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

ڈکیتی میں شامل 3 میں سے دو نے دکان میں موجود ملازمین اور گاہکوں کو اسلحے زور پر یرغمال بنایا جب کہ تیسرے نے کیش کاؤنٹر سے نقد رقم اور دیگر سامان اٹھائی۔۔ تینوں ڈاکو دکان لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

دکان کے اندر اور اس کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا گیا کہ نقد رقم نکالنے والے ڈاکو نے ایسی انڈر ویئر پہنی ہوئی تھی جو عام لوگ استعمال نہیں کرتے۔ انڈرویئر پر سفید رنگ میں انگریزی حروف تحتی آر (R) جب کہ زرد رنگ میں 90 کا ہندسہ درج تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ ڈاکووٓں نے لوٹا ہوا سامان ایک اور دکاندار کو فروخت کرنے کی کوشش کی ہے۔ پولیس نے دونوں مقامات سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ڈکیتی کرنے والے چیزیں فروخت کرنے والے ملزمان ایک ہی ہیں۔

پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ، سامان کی فروخت کی جگہ کی ویڈیو اور گرفتاریوں کی تصاویر کی بنیاد پر کی۔

تمام تر شواہد کی روشنی میں پولیس نے 6 دسمبر کو 30 سالہ مشتبہ شخص کو اس کے گھر سے حراست میں لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث دیگر دو ملزمان اب تک گرفتار نہیں کئے جاسکے۔

پاکستان