اہم ترین

حماس کی نئی جنگی حکمت عملی؛ ایک دن میں کرنل سمیت 10 اسرائیلی فوجی ہلاک

حماس نے غزہ میں مختلف کارروائیوں میں کرنل سمیت 10 صیہونی فوجیوں کو جہمن واصل کردیا ہے۔ یہ اسرائیلی فوج کو 7 اکتوبر کے بعد کی گئی کارروائیوں کے دوران ایک دن میں سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

اسرائیل فوج کے مطابق جہنم واصل کیا گیا یہودی کرنل اسرائیلی فوج کی گولانی انفنٹری کا بریگیڈ کمانڈر تھا۔

گولانی انفنٹری کو اسرائیلی فورسز کی موثر لڑاکا فوج قرار دیا جاتا ہے۔

اسرائیل نے جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں صیہونی افواج کے ترجمان نے جانی نقصان کی تصدیق کی ہے ، تاہم یہ نہیں بتایا کہ حماس نے کس علاقے میں یہ کارروائی کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے 27 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کا آغاز کیا تھا غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف لڑتے ہوئے اب تک اس کے 115 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے حماس سے منسلک اہلکاروں پر اضافی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پابندیاں حماس کے بیرون ملک مالی معاملات دیکھنے والے 8 رہنماؤں پر لگائی گئی ہیں۔

پاکستان