اہم ترین

ناسا کا خلا سے ویڈیوز بھیجنے کیلیے لیزر ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا تجربہ

خلائی تحقیق سے متعلق امریکی ادارے ناسا نے خلا سے زمین پر ایچ ڈی ویڈیوز بھجوانے کے لئے جدید ترین لیزر تیکنالوجی استعمال کی ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

ایکس پر ناسا نے بلی کی ایک ویڈیو جاری ہے جس کے ساتھ ہی بتایا ہے کہ اس ویدیو کو زمین سے 3 کروڑ 10 لاکھ کلو میٹر دور موجود ایک خلائی جہاز سے زمین پر بھجوایا گیا ہے۔ جو کہ زمین اور چاند سے 80 گنا زیادہ فاصلہ بنتا ہے۔

اس ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی ) کوالٹی کی ویڈیو بھجوانے کے لئے جدید ترین لیزر تیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو خلائی جہاز ’سائیکی پروب‘ پر نصب لیزر ٹرانسیور کا استعمال کرتے ہوئے زمین پر بھجوائی گئی۔

بلی کی 15 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو بیرونی خلا (Deep Space) سے نشر ہونے والی پہلی ویڈیو ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریخ پر انسانوں کو بھیجنے جیسے پیچیدہ مشنز کے لیے درکار اعلیٰ معیار کا ڈیٹا زمین پر بھجوانا ممکن ہے۔

امریکی خلائی ادارے کے مطابق اس ویڈیو کو اِن کوڈڈ اور نیئر انفراریڈ سگنل کی شکل میں ہیل ٹیلی اسکوپ کے ذریعے امریکہ کی پالومر آبزرویٹری میں موصول ہوئے۔ جہاں سے اسے ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری (جے پی ایل) بھیجا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین سے روانہ کئے گئے تمام خلائی مشن ریڈیائی لہروں کے ذریعے ڈیٹا بھیجنے اور وصول کرتے ہیں، لیکن لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیٹا کی منتقلی کی رفتار 100 گنا تیز ہوسکتی ہے۔

پاکستان