اہم ترین

سالار نے آدھی رات کو مداحوں کو جگا دیا

جو کام شاہ رخ خان کی پٹھان، جوان اور ڈنکی نہ سکی ، وہ جنوبی بھارت کے اداکار پربھاس کی فلم ‘سالار: پارٹ ون – سیز فائر’ نے کردکھایا۔۔

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے۔ جس ٹکر دینے 22 دسمبر کو پربھاس کی فلم ‘سالار: پارٹ ون – سیز فائر’ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوگی ۔گو کہ ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں شاہ رخ خان کی ڈنکی نے پربھاس کی سالار کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لیکن جنوبی بھارتی ریاستوں میں سالار کا کوئی مقابلہ نہیں۔۔

پربھاس کے مداح سالار کے اس قدر شیدائی ہیں کہ ریاست تلنگانہ کے سینما گھروں میں رات 1 بجے اور صبح 4 بجے بھی شو مقرر کئے جارہے ہیں۔ جو کہ جوان، پٹھان اور ڈنکی بھی اب تک نہیں کر سکے۔ یہی نہیں فلم کے ٹکٹ کی قیمت بڑھانے کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔

تلنگانہ حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے معاملے کی محتاط جانچ کے بعد، 22 دسمبر کو صبح 4 بجے سے ریاست تلنگانہ میں سنگل اسکرینوں والے سینما گھروں میں فلم ‘سالار’ کی نمائش اور ان کے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافے کی اجازت دی ہے۔ جس کے بعد ٹکٹوں کی قیمت 65 روپے اور 100 روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہی نہیں ریاستی حکومت نے چند منتخب سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم کی صبح 1 بجے سے ‘سالار’ شو کی اجازت بھی دی ہے۔

جہاں تک ایڈوانس بکنگ کی بات کی جائے تو ‘سالار’ کی ریلیز سے صرف 2 دن قبل تک اس کے 5 لاکھ سے زائد ٹکٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت ہوچکے ہیں۔

پاکستان