اہم ترین

سال 2023 میں سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی گئی سوشل میڈیا ایپ کون سی ؟؟

بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی ٹی آر جی کے مطاق رواں برس انسٹا گرام کو سب سے زیادہ سوشل میدیا صارفین نے اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کیا ہے۔

دنیا بھر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے کسی بھی ایپ کو ڈاؤن لوڈ اور ان انسٹال کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کرتے۔ فون میں کسی بھی ایپ کی دستیابی ہر صارف کی ضروریات پر منحصر ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے درجنوں ملکوں میں کام کرنے والی انوسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی ٹی آر جی سافٹ ویئر، انفارمیشن سروسز، اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی خدمات کے شعبوں میں خاص مہارت رکھتی ہے۔ حال ہی میں ٹی آر جی ڈیٹا سینٹر نے ایک تجزیاتی رپورٹ پیش کی ہے۔ جس میں کئی چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے۔

اپنی رپورٹ میں کسی بھی ایپ کو انسٹال یا ان انسٹال کرنے کے حوالے سے صارف کے رویے کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد 4 ارب 80 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ جو دنیا کی کل آبادی کا 60 فیصد اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کا 93 فیصد ہے۔

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے افراد ہر ماہ اوسطاً 6.7 مختلف نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں۔ اور اس پر تقریباً 2 گھنٹے 24 منٹ گزارتے ہیں۔

رپورٹ کے نتائج کے مطابق انسٹاگرام وہ ایپ ہے جسے سوشل میڈیا صارفین نے سب سے زیادہ ہٹایا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 میں دنیا بھر میں 10 لاکھ صارفین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے طریقے تلاش کیے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس رجحان کے باوجود دنیا بھر میں انسٹاگرام کے 2 ارب 40 کروڑ کے لگ بھگ فعال صارفین ہیں۔ تاہم، اگر ہر ماہ لاکھوں لوگ اس ایپ کو ڈیلیٹ کرتے ہیں تو صرف ایک سال میں انسٹاگرام اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام ہوسکتا ہے۔

انسٹاگرام کے بعد اسنیپ چیٹ (Snapchat) کا نمبر آتا ہے۔ ہر ماہ تقریباً 13 لاکھ اپنے اکاؤنٹس کو ہٹانے کے طریقے تلاش کرتے ہیں۔ یہ تعداد انسٹاگرام کے مقابلے میں بہت کم نظر آتی ہے لیکن ساڑھے 7 کروڑ صارفین والی اس ایپ کے مقابلے میں یہ تعداد تشویشناک ہے۔

پاکستان