اہم ترین

آئی سی سی ٹیمز آف دی ایئر، کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں

کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں 2023 کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ حیران کن طور پر پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی فارمیٹ کی ٹیم میں شامل نہیں۔

گزشتہ برس (2023) کے دوران کرکٹ کے میدانوں مہیں پاکستانی تیم کی کارکردگی زیادہ بہتر نہیں رہی۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تینوں فارمیٹ میں آئی سی سی کی منتخب کردہ ٹیموں میں آئرلینڈ، زمبابوے اور یوگنڈا کے کھلاڑی تو ہین لیکن پاکستان کو کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بناپایا۔۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو کو کپتان مقرر کیا ہے۔ ان کے علاوہ تین اور بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ، روی بشنوئی، اور یشاسوی جیسوال شامل ہیں۔

انگلینڈ کے فل سالٹ، ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن، نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین اس ٹیم میں بطور بلے باز جب کہ یوگنڈا کے الپیش رامجانی اور زمبابوے کے سکندر رضا آل راؤنڈرز ہوں گے۔

آئرلینڈ کے مارک اڈیر اور زمبابوے کے رچرڈ نگاراوا بطور بالرز اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔یوگنڈا کے الپیش رامجانی کی اس فہرست میں شمولیت اس لیے بھی اہم ہے کیوں کہ اس سے قبل یوگنڈا سے کوئی بھی کھلاڑی اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھی کوئی پاکستانی نہیں

گزشتہ برس ون ڈے فارمیٹ کی بات کی جائے تو بابرا عظم نے اس فارمیت میں ایک ہزار رنز بنائے جب کہ شاہین شاہ آفریید نے 40 سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے باوجود آئی سی سی نے کسی بھی پاکستان کھلاڑی کو 50 اوورز گیم کی بہترین ٹیم میں شامل نہیں کیا۔

ون ڈے ڈریم ٹیم آف دی ایئر میں 6 بھارتی، دو، دو آسٹریلوی اور جنوبی افریقی جبکہ ایک کیوی کھلاڑی شامل ہیں۔

روہت شرما کو ون ڈے فارمیٹ کی ڈریم ٹیم کا کپتان چنا گیا ہے۔ بھارت سے شبمن گل ، وراٹ کوہلی ،کلدیپ یادیو، محمد شامی اور محمد سراج کو بھی رکھا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور اسپنر ایڈم زیمپا، جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر یائنریخ کلاسن اور آل راؤنڈر مارکو ہینسن جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو شان دار بلے بازی کی وجہ سے اس ٹیم میں شامل کیا گیا۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں 5 آسٹریلوی، دو بھارتی اور دو انگلش کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے بھی ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

کرکٹ کے 5 ڈے گیم کی ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری اور پیٹ کمنز مچل اسٹارک شامل ہیں۔ بھارت کے روی چندن ایشون اور رویندرا جڈیجا جب کہ انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ اور اسٹیورٹ براڈ بھی اس ٹیم میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کین ولیمسن اور سری لنکا کی دیموتھ کرونارتنے کر رہے ہیں۔

پاکستان