اینیمل میں گونگے ولن کا کردار نبھاکر داد سمیٹنے والے بوبی دیول اب اپنی نئی فلم میں مزید خوفناک ولن روپ میں نظر آرہے ہیں۔
کئی برس ناکامی کے وجھ تلے دبنے والے بوبی دیول اب بھارتی فلم نگری میں سب سے خطرناک ولن کے روپ میں سامنے آرہے ہیں۔ اب انہوں نے جنوبی بھارتی فلم نگری میں بھی انٹری دے دی ہے۔
بوبی دیول کنگوا نامی فلم میں بھی ولن کا کردار نبھارہے ہیں۔ ان کی سالگرہ پر فلم پروڈیوسرز نے ایک پوسٹر جاری کیا ہے جس میں وہ مزید خوفناک دکھائی دے رہے ہیں۔
فلم کو پوسٹر دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ کنگوا بھی اینیمل کی طرح کافی سنسنی خیز ہوگی۔
کنگوا کے پہلے پوسٹر کے ساتھ لکھا گیا ہے، “ظالم، طاقتور اور یادگار۔ ہمارے اُدھیرن ، بوبی دیول کو سالگرہ مبارک
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگوا جنوبی بھارتی فلم نگری کی معروف پروڈکشن کمپنی اسٹوڈیو گرین بنارہی ہے۔ یہ ادارہ گزشتہ 16 برسوں میں کئی بلاک بسٹر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔ جن میں سنگھم سیریز، اور پتھو تھالا شامل ہیں۔
پروڈکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ کانگووا اپنے ناظرین کو انسانی جذبات، طاقتور پرفارمنس اور مار دھاڑ سے بھرپور مناظر سے لطف اندوز کرائے گی ۔
اس فلم کی تیاری تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ٹالی ووڈ کے سپر اسٹار سوریا نے اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ فلم میں دیشا پٹانی بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں۔