اہم ترین

پٹریوں پر انگریزی حرف وی کی شکل کے ٹریک کیوں لگائے جاتے ہیں

ہم میں سے اکثر لوگوں نے ریل کی پٹریاں دیکھی ہوں گی۔ بعض مقامات پر یہ پٹریاں انگریزی حرف v کی شکل میں ہوتی ہیں۔ ۤپ میں سے اکثر کا جواب ہوگا کہ اس کے ذریعے ٹرینوں کا ٹریک بدلا جاسکتا ہے۔ یہ بھی اس کی وجہ ہے ہیکن اس کی اہم وجہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

دراصل وی کی شکل میں بنائے گئے ٹریک مرکزی ٹریک کو سہارا فراہم کرنے کے لئے لگائے جاتےہیں۔ یہ ٹریک اس ٹریک کی حفاطت کرتی ہے جس پر ٹرینیں چل رہی ہوتی ہیں۔ اس لیے انہیں گارڈ ریل بھی کہا جاتا ہے۔

اگر آپ نے غور کیا ہے تو آپ کو یہ ٹریک ہر جگہ نہیں بلکہ مخصوص جگہوں پر نظر آتے ہیں ۔

وی شکل والے ٹریک یعنی گارڈ ریل بنیادی طور پر وہاں موجود ہوتے ہیں جہاں فاسٹ موڈ ہوتا ہے۔ یا لیول کراسنگ یعنی جہاں سڑک اور ریلوے ٹریک اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو V شکل والے ٹریک پلوں پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

درحقیقت یہ وہ مقامات ہوتے ہیں جہاں جہاں ٹرین کی پٹریاں قدرے کمزور ہوتی ہیں ۔ کیونکہ ان کے پاس وہ مضبوط بنیادی سپورٹ نہیں ہوتی جو ہم ریلوے لائنوں پر دیکھتے ہیں۔ اس لیے ان کو مضبوط کرنے کے لیے گارڈ ریل یعنی V شکل والے ٹریک موجود ہوتے ہیں۔

پاکستان