اہم ترین

ملک میں اب بھی پرفیکٹ جمہوریت نہیں: آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں اب بھی پرفیکٹ جمہوریت نہیں۔

حب میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر مملکت نے کہا کہ حب کراچی سے ایک گھنٹہ دوری پر ہے، یہاں اسپتال ہونے چاہئیں، حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہیے۔ یہاں پانی کی سہولت، کالج اور یونیورسٹیاں ہونی چاہیے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ امن وامان بحال کریں گے تو کراچی کے سرمایہ کار خود یہاں آئیں گے۔ بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے.

سابق صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں اب بھی پرفیکٹ جمہوریت نہیں ہے، آپ کی بقاء جمہوریت میں ہے۔ان دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیاراٹھاتے ہیں، آپ کیوں ہتھیار اٹھاتے ہیں، جمہوریت کی طرف چلیں، جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کیا زیادتی نہیں ہوئی مگر کبھی لڑنے کی بات نہیں کی۔ بلوچستان کی بقاء ہی جمہوریت میں ہے۔ کسی کابیٹا، بھتیجا، بھانجا مرتا ہے کیوں اس طرف جاتے ہیں۔

پاکستان